ایرانی شاعروں شمس اور رومی پر کانفرنس کیلئے مضمون نگاری کی دعوت

 تہران، ارنا - ایرانی "حکمت وفلسفہ" کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ممبران، فارسی زبان و ادب کے طلبا اور انسانیت کے دیگر شعبوں کے طلبا کو شمس اور رومی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کیلئے مضمون نگاری کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی نامور شاعروں شمس اور رومی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا "شمس تبریزی" مقبرے کے منتظیمن ادارے اور حکمت و فلسفہ کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام میں رواں سال کے ستمبر مہینے کے دوران، صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر خوی میں انعقاد کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے اساتذہ کے ممبران، فارسی زبان و ادب کے طلباء، اور انسانیت کے دیگر شعبوں میں سرگرم افراد جو اس حوالے سے مہارت رکھتے ہیں وہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

وہ لوگ جو مضمون پیش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ 21 جولائی تک اپنے مضامین کو ای میل کے ذریعے مندرجہ اس ای میل ایڈریس info@anjoman-erfan,com میں بھیج سکتے ہیں۔

شمس اور رومی کے صوفیانہ نظریات کے مابین مماثلت اور اختلافات، شمس اور رومی کے نظریات کو بین السطور نقطہ نظر اور ادبی تنقید کے ساتھ دوبارہ پڑھنا، منقب کے خطوط میں شمس کے مضامین کا مطالعہ اور شمس کا مؤقف، مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی سوچ پر شمس اور رومی کے نظریات، شمس کے مضامین کا اثر فارسی اور ترکی ادب پر، شمس کے مضامین میں داستانی نقطہ نظر اور ان کے بعد کے طریقوں پر شمس اور رومی کے اثر و رسوخ اس کانفرنس کے محور ہیں۔

کتاب کے آن لائن میلے کا انعقاد

اس کے علاوہ کرونا وائرس وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تہران بین الاقوامی کتاب میلے کا انعقاد نہ ہونے کے پیش نظر، ایرانی "حکمت وفلسفہ" کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام میں کتاب پڑھنے کے شوقیں افراد کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے موقع پر کتاب کے آن لائن میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

وہ لوگ جو فلسفے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ 20 مئی تک irip.ac.ir پر انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر رجوع کرسکتے ہیں؛ تمام کتابوں کی آن لائن خریداری ممکن ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =