ایرانی نرسیں کے 65 فیصد کرونا کیخلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ 200 ہزار مضبوط ایرانی نرسنگ کمیونٹی کا 65 فیصد کرونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔

یہ بات محترمہ "مریم حضرتی" نے منگل کے روز 12 مئی کو عالمی یوم نرس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اور خطے میں ایران کی نرسنگ پوزیشن ایک اعلی مقام ہے اور مشرقی بحیرہ روم کے ممالک میں نرسنگ سائنس کی تیاری کے سلسلے میں ہمارے ملک ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
حضرتی نے کہا کہ ملک کے 192 نرسنگ فیکلٹیوں میں اس وقت 45 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں اور نرسنگ ریسرچ کے 16 مراکز ، نرسنگ ریسرچ نیٹ ورک اور انگریزی یا فارسی میں نرسنگ کے لئے 38 سائنسی جرائد بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں نرسوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وبائی بیماری پھیلنے کے بعد سے ، تقریبا ایک ہزار و 73 نرسیں بشمول پروفیسرز ، طلباء ، اور ریٹائرڈ اور فری لانس نرسوں نے رضاکارانہ طور پر اس وائرس کے مریضوں کی مفت دیکھ بھال فراہم کی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =