ٹرمپ کی نا اہلی نے امریکہ میں نرسوں پر دباؤ ڈالا ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی نا اہلی نے نرسوں پر مناسب سامان کے بغیر فرنٹ لائنوں پر ناقابل برداشت دباؤ ڈالا ہے۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں عالمی یوم نرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی یوم نرس ہے کوویڈ- 19 وائرس کے دوران ، ہم سب ایران اور دنیا بھر میں بہادر نرسوں کی قربانیوں کے پابند ہیں جو ہماری جانوں کو بچانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
موسوی نے امریکہ میں کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطرہ خاص طور پر امریکہ میں خاصی اہمیت کا حامل ہے ، جہاں ٹرمپ انتظامیہ کی نا اہلی نے مناسب سامانوں کے بغیر فرنٹ لائنوں پر نرسوں پر ناقابل برداشت دباؤ ڈالا ہے۔
نئی رپورٹ کے مطابق، اب تک امریکہ میں ایک ملین و 385 ہزار و 834 افراد کرونا وائرس سے مبتلا اور 81 ہزار و 795 افراد بھی انتقال ہوگئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ، امریکہ کوویڈ- 19 کے شکار ہونے والے ممالک کے درمیان پہلے نمبر پر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =