ایرانی محققین نے اینٹی کرونا ادویات تیار کرنے کا علم حاصل کیا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے ہیلتھ ٹیکنالوجی کی ترقی کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایرانی محققین نے اینٹی کرونا وائرس ادویات تیار کرنے کا علم حاصل کرلیا ہے۔

یہ بات "حسن وطن پور"  نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے کلینیکل ٹرائلز کی تصدیق اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی حتمی منظوری کے بعد ، علم پر مبنی کمپنیاں خام مال اور حتمی مصنوعات تیار کریں گی۔
وطن پور نے کہا کہ ان ادویات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قومی ہیڈ کوارٹر کی سائنسی کمیٹی کی منظوری اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے لائسنس سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی پالیسیوں کے مطابق، ہم دواسازی کے خام مال کی تیاری کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ہم ادویات کی تیاری پر اپنے علم میں بہتری لائیں اور مریضوں کو بہتر خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں۔
وطن پور نے ویکسین تیار کرنے کے لئے کئی کمپنیوں کی آمادگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں نے اس موضوع پر سرگرمیاں انجام دی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ مثبت نتائج برآمد کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =