ایرانی عظیم قوم نے کرونا وائرس سے لڑنے میں فتح حاصل کی: روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ایرانی عظیم قوم کو کرونا وائرس کیخلاف جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں تمام ایرانی عوام نے حصہ لیا اور ہم اس عرصے سے اپنی کامیابی کو دنیا کے مغربی اور مشرقی ممالک سے موازنہ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز پیر کو ملک کے مشرقی اور مغربی آذربائیجان کے صوبوں میں کرونا وائرس کیخلاف جد و جہد کرنے والوں سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے ابتدائی دنوں ہی سے ایرانی عوام  بالخصوص طبی ٹیموں نے پوری طاقت سے میدان میں آگئے اور قربانیاں بھی دیں جو فخر کی بات ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ جیسے کے قائد اسلامی انقلاب نے گزشتہ روز کے دوران میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا؛ ایرانی عوام کی ان اعزازات اور قربانیوں کو تاریخ مں درج کرنا چاہیے تا کہ وہ ہمیشہ یادوں میں باقی رہ جائیں۔

انہوں نے بعض دیگر ممالک میں کرونا وائرس پھیلاؤ کے دوران، مریضوں سے امیتازی سلوک کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے برعکس ہم نے اس حوالے سے تمام شعبوں میں فتح حاصل کی اور کبھی بھی یہ نہیں دیکھا کہ وہ بیمار جو سرکاری ہسپتال میں آتے ہیں وہ کونسے شہر کے رہنے والے ہیں یا کہ کس زبان میں بات کرتے ہیں یا کونسے نسل اور قبیلے سے ہیں؛ امیر ہیں یا غریب ہیں اور حتی کہ ایران میں تمام غیر ملکی پناہ گزینوں کا مفت علاج بھی کیا۔

صدر روحانی نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے علم پر مبنی کمپینوں، ماہرین اور سائنسدانوں کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ وسیع تر کوششوں اور عالمی مقابلے کے باوجود، ہم  کرونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے میدان میں اچھی پیشرفت کر سکیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =