تفصیلات کے مطابق، میجر جنرل "محمد باقری" نے آج بروز پیر کو جنرل "قمر جاوید باجوہ" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے فوجی تعلقات، مشترکہ سرحدوں کی سلامتی اور کرونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت کی۔
اس موقع پر جنرل باقری نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ، سیکورٹی اقدامات کی توسیع اور مشترکہ سرحدوں میں دشمن عناصر اور دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے سرحدوں کی سلامتی کی تقویت کے سلسلے میں پاکستان سے دفاعی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ پاکستانی حکام، دہشتگرد گروہ جیش الظلم کے ہاتھوں اغوا کیے گئے تین ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف نے دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں میں چیک پوسٹوں کے قیام اور دیگر سیکورٹی اقدامات سے متعلق وضاحتیں کرتے ہوئے ان علاقوں میں سلامتی کے فروغ اور دہشتکردانہ اقدامات کی روک تھام کیلئے فوجی اور دفاعی تعلقات اور ماہرین کے وفدوں کے تبادلہ میں اضافے پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu
آپ کا تبصرہ