11 مئی، 2020 4:56 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83784155
0 Persons
پاک ایران مشترکہ سرحد میرجاوہ کی از سرنو کھول دی گئی

 تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ میرجاوہ اور تفتان کے سرحدی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے بعد آج بروز پیر کو دو مہینے وقفے کے بعد پاک ایران مشترکہ سرحد میرجاوہ کی از سرنو کھول دی گئی۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے کہا کہ اس سرحدی علاقے میں تین دنوں یعنی ہفتے، پیر اور بدھ کے دوران صبح سے 8 بجے سے لے کر دوپہر کے 2 بجے تک تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور دونوں حصوں یعنی کسٹم اور سرحدی بازار میں ایران سے آنے والے 75 ٹرکوں کو آمد و رفت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا آج سے نفاذ کیا گیا اور ان ٹرکوں اور سامان کو پاکستان میں پہلے داخل ہونے کی ترجیح دی جا رہی ہے جنہوں نے مارچ میہنے سے داخلے ملنے کی قانونی کاروائیاں کی ہیں۔

 لطیفی نے کہا کہ چونکہ 600 سے زائد ٹرک اپنے سامان پاکستان میں پہنچانے کے منتظر ہیں؛ لہذا اگر یہ عمل جاری رہا تو ہفتے کے تین دن میں پاکستانیوں کو سامان قبول کرنے میں قریب تین ہفتے لگیں گے؛ اسی مناسبت سے ہم غیر ملکی تجارت سے وابستہ تاجروں اور عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بارڈر پر ٹرکوں کو نہ روکنے کیلئے نئی اشیا کی برآمد کو اسی تاریخ کے بعد تک ملتوی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات معمول پر آنے اور پاکستان کیجانب سے مزید ٹرانرٹ اور برآمدہ شدہ مصنوعات کو قبول کرنے کی صورت میں ایران کسٹمز ہیلتھ پروٹوکول پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے اور خدمات کی فراہمی میں تیزی لانے کیلئے چوبیس گھنٹے کام کرنے پر تیار ہے۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارچ مہینے میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ثانوی اطلاع تک بند کیا گیا تھا اور اب اس کی دومہینے کی بندش کے بعد از سر نو کھول دی گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =