ایران کی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی صحتیابی میں تیسری پوزیشن

تہران، ارنا- اسلامی عالمی سائنس حوالہ ڈیٹا بیس کے سربراہ نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی صحتیابی میں چین کو 27۔94 فیصد، جرمنی کو 84 فیصد، ایران کو 80 فیصد، ترکی کو 85۔55 فیصد اور سپین کو 67۔66 فیصد کیساتھ بالترتیب پہلی سے چھٹی پوزیشن حاصل ہے۔

"محمد جواد دہقانی" نے گذشتہ 10 دنوں کے دوران، دنیا اور ایران میں کوویڈ 19 کے اشارے کے نظام کے حوالے سے اس ادارے کی تازہ ترین تجزیاتی رپورٹ کی اشاعت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 کے اشارے کے نظام سے حاصل کردہ معلومات (ISC COVID-۱۹ Visualizer ) جو https://maps.isc.gov.ir/covid۱۹ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، سے پتہ چل جاتا ہے کہ دنیا میں کوویڈ ۔19 وائرس سے متاثرہ افراد کی روزانہ اوسط شرح مئی کے پہلے 10 دنوں میں 2.96 فیصد سے 2.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور مئی کے دوسرے 10 دنوں میں اس کی شرح میں کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔

 دہقانی نے کہا کہ دریں اثنا، ایران میں اسی عرصے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی روزانہ اوسط شرح 1.32 فیصد سے بڑھ کر 1.4 فیصد ہوگئی اور اپریل کے دوسرے عشرے میں ملک میں وائرس کی اوسط شرح نمو 5.37 فیصد تھی جو اسی مہینے کے تیسرے عشرے میں 45۔2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مئی کے پہلے عشرے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 1.32 فیصد کمی واقع ہونے کی وجہ سے توقع کی جاتی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =