11 مئی، 2020 2:12 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83783909
0 Persons
جوہری معاہدہ ایک سفارتی شاہکار تھا: روس

ماسکو، ارنا، ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات روسی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ ایک سفارتی شاہکارتھا.

یہ بات میخائیل اولیانوف نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے بارے میں بہت ممالک کے نقطہ نظر مختلف ہیں اور کچھ ممالک کا خیال ہے کہ مشتركہ جامع ايكشن پلان (جوہری معاہدہ)ایک سفارتی شاہکار اور دنیا میں عدم پھیلاؤ کے نظام کے پھیلانے میں بہت بڑی مددگار تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بین الاقوامی معاہدے سے دستبرداری کے ساتھ تنہا ہو گیا ہے.

ایران اور بڑی طاقتوں نے جولائی 2015 میں ایک معاہدے پر دستخط کیا جس کے تحت ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم کردیا لیکن مئی 2018 میں ٹرمپ یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدہ ہوگیا اور ایران کیخلاف دوبارہ پابندیاں عائد کردی گئیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =