10 مئی، 2020 6:19 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83782918
0 Persons
شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کریں گے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی بحثیت آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے کشیدگی میں کمی کے علاقوں کے قیام، شام کی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل اور قومی مفاہمت کیلئے مذاکراتی عمل کے ذریعے انٹرا شامی ڈائیلاگ کی تقویت کی کوشش کرتے ہیں تا کہ شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرلیں۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے اتوار کے روز بعض ذرائع ابلاغ کے دعووں کے رد عمل میں کیا جنہوں نے کہا تھا کہ آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک، شام کے مستقبل کا فیصلہ کرر ہے ہیں۔

انہوں نے ان دعوؤں کا یکسر مسترد کرتے ہوئے ان کو بے بنیاد اور من گھرٹ قرار دے دیا۔

ترجمان نے کہا کہ صرف شامی عوام ہی شام کے مستقبل اور حکومت کی نوعیت سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔

موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی کیخلاف لڑنے کیلئے بدستور شامی عوام اور حکومت کی حمایت کرتا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، روس اور ترکی بحثیت آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے کشیدگی میں کمی کے علاقوں کے قیام، شام کی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل اور قومی مفاہمت مذاکراتی عمل کے ذریعے انٹرا شامی ڈائیلاگ کی تقویت کی کوشش کرتے ہیں تاکہ شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرلیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =