تفصیلات کے مطابق "علی اصغر خاجی" نے آج بروز ہفتے کو یمن کی قومی نجات حکومت کے سنیئر مذاکرات کار اور انصاراللہ تحریک کے ترجمان "محمد عبدالسلام" کیساتھ آن لائن گفتگو کی۔
اس موقع پر عبدالسلام نے ایران کیجانب سے یمنی عوام کی سیاسی، روحانی اور انسانہ دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی قومی نجات حکومت، انصاف پر مبنی سیاسی حل کے حصول کیلئے آمادہ ہے۔
انہوں نے یمن کی تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں سے متعلق بھی وضاحتیں پیش کیں۔
در این اثنا علی اصغر خاجی نے یمنی بحران سے نمٹنے کے حل کو جنگ کے خاتمے، یمن کی ہوائی، سمندری اور زمینی ناکہ بندی کے اختتام اور انٹرا یمنی ڈائیلاگ کے از سر نو آغاز پر مبنی سیاسی تصفیہ قرار دے دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ