نئے عراقی وزیر اعظم کا ایران سے بہترین تعلقات قائم کرنے پر دلچسبی

بغداد، ارنا- عراق کے نئے وزیر اعظم "مصطفی الکاظمی" نے بغداد میں تعینات ایرانی سفیر "ایرج مسجدی" سے ایک ملاقات میں ایران سے بہترین تعلقات قائم کرنے پر دلچسبی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الکاظمی نے آج بروز ہفتے کو وزرات عظمی کے محل میں عراق میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق دہشتگردی کے اڈہ یا کہ دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کی جگہ اور تنازعات کو حل کرنے کا میدان نہیں ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ہمسایہ ممالک بالخصوص ایران سے علاقائی امن اور باہمی مفادات کی فراہمی پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر دلچسبی رکھتا ہے۔

در این اثنا ایرانی سفیر نے الکاظمی کی حکومت کو پارلیمنٹ کے اعتماد کے ووٹ کو حاصل کرنے کی مبارکباد پیش کی اور نئی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کردیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی اور علاقائی تعاون کی تقویت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =