ایرانی "طبیعت" کا پل طبی ٹیموں کی حمایت میں سفید رنگ ہوگیا

تہران، ارنا- عالمی یوم ہلال احمر کے موقع پر ایران میں "طبیعت" اور "خواجوی" پلوں، لبنانی شہر بعلبک میں واقع مندر "ژوپیترن" اور "نیکولاس" چرچ سمیت فلسطین میں واقع "بیت جلا" مسجد کرونا وائرس کیخلاف لڑنے کی فرنٹ لائن میں جد و جہد کرنے والی طبی ٹیموں کی حمایت میں سفید رنگ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران کی عباس آباد رینوویشن کمپنی جو ایشین میئرز ایسوسی ایشن کی شہری سیاحت کمیٹی کی ذمہ دار ہے، نے ایشیائی شہروں کے تمام سیاحتی کارکنوں کو اس کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور "مشترکہ درد" کے نعرے کیساتھ دنیا بھر کے طبی عملوں کی حمایت مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

ان ایشیائی شہروں میں سے لبنانی شہر بعلبک سمیت فلسطینی شہر بیت جلا اور اصفہان اور تہران کے شہروں نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے عالمی یوم ہلال احمر کے موقع پر "طبیعت" اور "خواجوی" پلوں، لبنانی شہر بعلبک میں واقع مندر "ژوپیترن" اور "نیکولاس" چرچ سمیت فلسطین میں واقع "بیت جلا" مسجد سفید رنگ ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عباس آباد رینوویشن کمپنی 2019ء کے آخر سے ہی ایشین میئرز ایسوسی ایشن کے سیاحت کے انتظام کی ذمہ دار بن گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =