ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کلینڈر میں آج "عطیہ دہندگان کی تکریم" کا دن ہے؛ نیکیاں کرنا ایرانی عوام کی ایک دیرینہ روایت ہے۔
ظریف نے کہا کہ انہوں نے رمضان الکریم کے دوران، ضرورت مندوں سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کیلئے لاکھوں ماسک اور جراثیم کش مصنوعات کی فراہمی کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی لوگوں کی مدد دینے سے متعلق کچھ تصاویر شیئر بھی کی اور کہا کہ انسانیت، کوویڈ-19 سمیت امریکی معاشی دہشتگردی کو شکست دے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پندرہویں رمضان مطابق حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی یوم ولادت کو "عطیہ دہندگان کی تکریم" کے قومی دن کا نام رکھا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ