ایران کی اسلامی ممالک یونین برائے برآمد گارنٹی فنڈز کے اجلاس میں شرکت

تہران، ارنا- اسلامی ممالک کی بین الاقوامی یونین برائے برآمد گارنٹی فنڈز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بیسویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے حصہ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی بین الاقوامی یونین برائے برآمد گارنٹی فنڈز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بیسویں اجلاس جسے "امان یونین" کہا جاتا ہے، کا ویڈیو کانفرنس کے طور پر انعقاد کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا ایکسپورٹ گارنٹی فنڈ جو 2019ء میں منعقدہ امان یونین کے اجلاس کے دوران دو سالوں کیلئے اس یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر بن گیا ہے، سمیت مصر، اردن، قازقستان اور ترکی کے ایکسپورٹ گارنٹی فنڈز، اسلامی ترقیاتی بینک سے وابستہ کثیر الجہتی اداروں ( آئی سی آئی ای سی) اور کویت ضمان انسٹی ٹیوٹ، یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبروں میں شامل ہیں۔

اس اجلاس میں، 2019 کے سربراہی اجلاس کے منٹوں کی منظوری دیتے ہوئے سربراہی اجلاس کے سکریٹری جنرل کو ترکی سے کویت ضمان انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اس فنڈ کی جانب سے ایران کے برآمدی گارنٹی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر"سید آرش شہر آئینی" نے یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے 2019ء کے مالی بیانات اور 2020ء کی بجٹ سمیت، رکن ممبروں کی کارکردگی پر کرونا وائرس کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس میں کامیاب اداروں کیلئے امان یونین ایوارڈ کے قیام، قلیل مدتی، طویل مدتی اور سرمایہ کاری کے اجراء کی نگرانی کیلئے تین کمیٹیوں کے قیام  اور مستقل یونین سیکرٹریٹ کے قیام کو اس یونین کے فیصلوں میں سے چند قرار دے دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =