چالیس ہزار جدید ترین ایرانی ٹیسٹ کٹس جرمنی اور ترکی بھیجی گئیں

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 سے نمٹنے کے لئے چالیس ہزار جدید ترین ایرانی ٹیسٹ کٹس جرمنی اور ترکی بھیجی گئیں۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں ایرانیوں کو بھارتی زرتشت پیروکاروں کے انسان دوستانہ امداد کی تعریف کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی  زرتشت کے پیروکار جن کے آبا و اجداد ایران سے بھارت ہجرت کرچکے ہیں ہمیشہ ایران سے اپنی محبت کے وفادار رہے ہیں اور کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ظریف نے کہا کہ ہم نے بھی چالیس ہزار جدید ترین ایرانی ٹیسٹ کٹس جرمنی، ترکی اور دیگر ممالک کو بھیجا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =