ایرانی صدر کا درخواست دہندہ ممالک کرونا کی تشخیصی کٹس کی تیاری کی برآمدات کا حکم

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کرونا وائرس کے خلاف ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تحقیقاتی شعبوں کی پیشرفتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی ضروریات کی فراہمی اور درخواست دہندہ ممالک کو تشخیصی کٹس کی تیاری پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی" نے جمعہ کے روز ایرانی وزیر صحت "سعید نمکی" کی کرونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع انہوں نے ایرانی وزارت صحت اور نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس کی تیاری کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر روحانی نے نمکی کی رپورٹ سننے کے بعد کرونا سے نمٹنے میں ملکی صورتحال ، مختلف علاقوں میں صحت کے رہنما خطوط کی اسکریننگ اور ان پر عمل درآمد کے طریقوں، ملک کو کنٹرول کرنے میں وزارت صحت اور طبی عملے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے نائب ایرانی صدر برائے تعلیمی اور ٹیکنالوجی امور "سورنا ستاری" کا حکم دیا کہ تمام دستیاب سہولیات اور صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تحقیقی مراکز کی مکمل حمایت ، گھریلو ضروریات کو پورا کرنے اور درخواست دہندہ ممالک کو برآمد کرنے کے لئے کرونا تشخیصی کٹس کی مزید پیداوار کے لئے شرائط مہیا کریں۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 83 ہزار و 837 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 104 ہزار و 691 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 6 ہزار و 541 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 10 =