8 مئی، 2020 1:23 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83779997
0 Persons
امریکہ کو  یک طرفہ پالیسیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی یک طرفہ پالیسیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے عالمی معاہدوں سے امریکی علیحدگی پر ڈیٹا بیس کی اشاعت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ ہی پہلے اور نہ ہی آخری کثیرالجہتی معاہدہ ہے کہ ٹرمپ کو اس سے علیحدہ ہوگیا، امریکی حکومت ممالک کی طویل مدتی مفادات کے خرچ پر اپنے قلیل مدتی فوائد کو حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس خبررساں ادارے کے مطابق، جوہری معاہد سے امریکی علیحدگی کے باوجود اس ملک ایران کے اسلحہ پابندی میں توسیع پیش کرنے کے لئے ایک مسودہ تیار کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق، امریکہ اس بل کو مئی مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹ پر ڈالے گا۔
27 اکتوبر 2020 کو ایران کے خلاف اسلحے کی پابندی کا خاتمہ جوہری معاہدے کا ایک حصہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =