تفصیلات کے مطابق، ایرانی دارالحکومت تہران میں مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی علی الصبح 00:48 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5۔1 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز تہران سے 58 کلومیٹر دوری پر واقع علاقہ دماوند تھا جبکہ اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی.
زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا.
تہران اور گرد و نواح میں آنے والے 5.1 کی شدت کے زلزلے کے بعد لوگ رات کے وقت گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ