ازبکستان اور تاجکستان کے صدور کا ایران کیساتھ تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – ازبکستان اور تاجکستان کے صدور نے ایران کیساتھ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زوردیا۔

یہ بات ازبکستان اور تاجکستان کے صدور ' شوکت میرضیایف اور  امامعلی رحمان' نے بدھ کے روز ایرانی صدر 'حسن روحانی' کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

بدھ کے روز ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ علیحدہ ٹیلیفون گفتگو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع میں شوکت میرضیایف نے کورونا کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو خطے میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور ہمارے لیے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع بہت اہم ہے۔

امامعلی رحمان تاجکستان کے صدر نے بھی کرونا کے خلاف جنگ میں ایران کی کامیابیوں اور حکومت کی ہدایتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ فروغ دینا، تاجکستان کی کلیدی خارجہ پالیسیوں           میں سے ایک ہے۔

ایرانی صدر نے ان الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں کرونا سے نمٹنے کیلیے ایران کی کامیابیوں اور اس میدان میں درکار سامان اور سہولیات جیسے کرونا کی ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹر ڈیوائس کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے تجربات کو بانٹنے اور ازبکستان اور تاجکستان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =