گزشتہ سال میں ایرانی صوبے خوزستان سے 11 ارب ڈالر نان آئل مصنوعات کی برآمدات

اہواز، ارنا – صوبے خوزستان کی صنعت ، مائنز اور تجارت کے نائب سربراہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران اس صوبے میں 11 ارب ڈالر نان آئل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس کے پہلے سال کی نسبت 36 فیصد زیادہ ہے.

یہ بات عبدالرحمان ناصریان نے بدھ کے روز خوزستان میں نان آئل مصنوعات سے متعلق ورکنگ گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں اس صوبے میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح 11 ارب ڈالر تھی جو 1397 کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 36 فیصد زیادہ ہے اور وزن کے لحاظ سے 4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے.

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے ان رقم میں سے 9 ارب ڈالر عراق کو صوبے خوزستان کی برآمدات سے متعلق ہے۔

انہوں نے برآمدات کے شعبے میں خوزستان کی تیسری پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اس صوبے کی نان آ‏ئل مصنوعات کی برآمدات کےحوالے سے ہماری توقع 9.3بلین ڈالر تھی جس کی برآمدات کی شرح 1.7فیصد بھی زیادہ تھی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =