ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کا طالبان کے حکام سے ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے برائے امور افغانستان نے قطر میں طالبان کے پولیٹیکل بیورو کے حکام  کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں اس ملک میں ہونے والے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے امور افغانستان 'محمد ابراہیم طاہریان نے چند گھنٹے پہلے قطر میں طالبان کے حکام کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔          

فریقین نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران افغانستان میں مستقبل بین الافغانی مذاکرات اور افغانستان میں کورونا وائرس کی وباء کے روکنے کے لئے جامع کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفون پر گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب عالمی برادری خصوصا افغانستان کے پڑوسی ممالک کی پریشانیوں میں سے ایک طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس پھیلانا ہے۔

واضح رہے کہ طاہریان نے اس سے پہلے کابل کے دورے کے موقع پر محمد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ جیسے اس ملک کے رہنماؤں کے ساتھ افغانستان کے درپیش سیاسی مسائل کے حل پر بات چیت کرتے ہوئے موجودہ سیاسی تعطل سے افغانستان کے نکلنے کے لیے ایران کی آمادکی کا اظہار کیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =