6 مئی، 2020، 4:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83778345
T T
0 Persons
کرمانشاہ کی غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں تیسری پوزیشن

کرمانشاہ، ارنا – ایرانی مغربی صوبے کرمانشاہ کے نائب گورنر برائے معاشی امور نے کہا ہے کہ وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کی رپورٹ کے مطابق ، اس صوبے نے گزشتہ سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں تیسرا نمبر حاصل کیا ہے۔

یہ بات ہدایت حاتمی نے آج بروز بدھ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کرمانشاہ نے گزشتہ سال 110 ملین یورو غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ملک کی13 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو مختص کی ہے.

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی اس شرح  2 چینی کمپنیوں سے متعلق ہے جنہوں نے صوبہ کرمانشاہ میں سیرامک، ٹائل اور مینگنیج کی صنعت میں سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں کہا کہ صوبہ کرمانشاہ کی بے روزگاری کی شرح کا اعلان ایران کے شماریاتی مرکز کے مطابق گذشتہ سال میں اس صوبہ کی بے روزگاری کی شرح 15.7 فیصد تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .