عالمی ادارے صحت کے نمائندے کا ایران میں بلڈ ٹرانسفیوژن انوویشن سینٹر کا دورہ

تہران، ارنا - عالمی ادارے صحت کے نمائندے نے ایران میں کرونا وائرس کے صحت یاب افراد کے پلازما عطیہ عمل کے لئے بلڈ ٹرانسفیوژن انوویشن سینٹر کا دورہ کیا۔

کریسٹف ہملمن نے بدھ کے روز ایرانی بلڈ ٹرانسفیوژن تنظیم کے مختلف شعبوں کے دورے کے علاوہ اس تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔
ایرانی بلڈ ٹرانسفیوژن تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل "افشین عشقی" نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے نمٹنے کے لئے ہونے والے اقدامات پر ایک رپورٹ کو پیش کیا۔
عشقی نے اس تنظیم کی سرگرمیاں اور رضاکاروں کے ذریعہ منجمد طریقے سے پلازما کے عطیہ کی وضاحت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے مطالعہ شروع کرنے کے ایک یا دو ہفتوں بعد ، دوسرے یوروپی اور امریکی ممالک نے بھی اس کا مطالعہ شروع کیا ہے ، لیکن اب تک اس کا کوئی نتیجہ شائع نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں پلازما تھراپی کے مطالعے سانس کی متعدی بیماریوں پر بھی انجام دیئے گئے ہیں جس کا امید افزا نتیجہ برآمد ہوا۔
ایرانی بلڈ ٹرانسفیوژن تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک ہمارے ملک میں کرونا وائرس کے 200 سے زیادہ صحت یاب افراد کے پلازما پر مطالعات انجام دیئے گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 7 =