5 مئی، 2020 5:25 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83777045
0 Persons
جوہری معاہدہ قرارداد 2231 کا ایک حصہ ہے: ظریف

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کا ایک حصہ ہے اور یہ قرارداد جوہری معاہدے کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز منگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو ایسا ظاہر کرتا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231، جوہری معاہدے سے ایک الگ قرارداد ہے ان کو اس قرارداد کے پڑھنے کی ضرورت ہے۔

ظریف نے کہا کہ جوہری معاہدہ قرارداد 2231 کا ایک حصہ ہے اور اسی لیے اس کے 104 صفحات ہیں شاید اسی وجہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اس کو پڑھ ہی نہیں لیا ہے۔

انہوں نے "نئے آنے والوں" کو قرارداد نمبر 2231 سے متعلق سمجھایا اور کہا کہ یہ قرارداد جوہری معاہدے کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی۔

ظریف نے کہا کہ امریکہ نے اس قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے اور دوسروں کو بھی اس پر عمل پیرا ہونے سے روک دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ  امریکہ کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں کے دوران، اس بات کا دعوی کیا ہے کہ امریکہ قرارداد نمبر 2231 میں شرکت دار ہے اور اس کی شق نمبر 11 کے مطابق، اس نے ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے روس، چین اور بعض یورپی ملکوں کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد 2231 کی غلط تشریح کی بنا پر ہے جو امریکہ نے 8 مئی 2018 کو اس میں شراکت دار بننے کا خاتمہ دیا۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے اتوار کی رات (26 اپریل) کو ایران کے اسلحہ کی پابندی میں توسیع کیلئے امریکی چال کا انکشاف کیا تھا ، جسے رواں سال 18 اکتوبر سے جوہری معاہدے کے تحت اٹھایا جائے گا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو قانونی موقف تیار کر رہے ہیں جن میں کہا جائے گا کہ امریکہ ایران کیساتھ طے ہونے والے اس جوہری معاہدے کا حصہ ہے جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 2018ء میں جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =