ایران میں اسٹیل کی پیداواری کی گنجائش 47 ملین ٹن تک پہنچ گئی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے منصوبے کے مطابق، جبکہ سال 1399 تک اسٹیل پیداواری یونٹوں کی گنجائش 45 ملین ٹن تک پہنچنے کی امید تھی ، اس شعبے کی گنجائش اب 47 ملین ٹن کی پیشن گوئی سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس وزارت خانے کی رپورٹ کے مطابق، فی الحال ملک میں 148 اسٹیل پیداواری یونٹس سرگرم عمل ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ پانچ سالوں تک 46 ملین ٹن نئی گنجائش کی موجودہ سطح تک بڑھ جائے گی۔
گزشتہ ایرانی سال کے آخر تک 20 ملین و 514،8 ہزار ٹن اسٹیل تیار کیا گيا جو سال 1397 کے مقابلے میں جس کا حجم 19 ملین و 639،8 ہزار ٹن تھا، اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، اسٹیل پیداوار کے شعبے میں دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =