غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہی اجلاس کا آغاز، ایرانی صدر کی شرکت

باکو، ارنا- غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہی ورچوئل اجلاس کا کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کیلئے انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے چیئرمین "الہام علی اف" کی تجویز سے اس سربراہی اجلاس کا کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس آنلائن اجلاس میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 40 سربراہوں کی شرکت سے انعقاد کیا جاتا ہے اور اس میں بعض بین الاقوامی تنظیموں بشمول اقوام متحدہ، افریقی یونین اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے۔

 اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے اجلاس کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے تمام ممالک پر کرونا وائرس کے منفی اثرات کا ذکر کیا اور دنیا میں کرونا وائرس کی روک تھام پر مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے ممبران سے تعاون پر تیار ہے۔

 منعقدہ اس اجلاس کے دوران، بعض بین الاقوامی تنظیموں بشمول اقوام متحدہ، یورپی یونین اور آفریقی یونین کے عہدیداروں کے ویڈیو پیغامات چلائے گئے۔

 واضح رہے کہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 18 ویں سربراہی اجلاس کا 26 اور 27 اکتبر 2019ء میں دارالحکومت باکو میں انعقاد کیا گیا جس میں رکن ممالک کے 120 سربراہوں نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =