پاک ایران کا کرونا وائرس کی روک تھام پر آنلائن اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران، کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلہ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے وزیر صحت اور پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی "ظفر میرزا" نے آج بروز پیر کو اپنے ایرانی ہم منصب "سعید نمکی" سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران، کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال اور اس حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے دونوں ممالک کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق وضاحتیں پیش کیں۔

منعقدہ اس اجلاس میں پاکستانی وزیر صحت نے کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تجربات کا تبادلہ تھا۔
انہوں نے کوویڈ- 19 کی روک تھام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موثر اقدامات کو سراہا۔

ایرانی وزیر صحت نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے معاشرتی فاصلے کے منصوبے کے فروغ کیلئے قومی پالیسی اپنائی ہے اور اس حوالے سے اپنے دوست ہمسایہ ملک پاکستان سے تجربات کے تبادلہ پر تیار ہے۔

در این اثنا پاکستانی وزیر صحت نے حکومت پاکستان کیجانب سے کوویڈ-19 کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات بشمول کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی تشکیل، حکومتی اور فوجی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاسوں کا انعقاد، وزیر اعظم پاکستان کیجانب سے کرونا وائرس کی صورتحال کے انتظام سے متعلق تمام اقدامات کا تعاقب، پاکستان کے مختلف حصوں میں عمومی اور معمولی پابندیوں کا اطلاق، معاشرتی فاصلے کے منصوبے میں مزید سختی اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق وضاحتیں پیش کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 213 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 10 ہزار کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں اور وہ اسکریننگ کے عمل کو روزانہ 20 ہزار تک پہنچنے کی کوششں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے مختلف شہروں میں 20 ہزار 186 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 462 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی 5 ہزار 590 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =