ایرانی دستاویزی فلم کی سوئٹزرلینڈ کے عالمی میلے میں شاندار پذیرائی

تہران، ارنا – خاتون ایرانی فلم ساز "افسانہ سالاری" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "گھر" کو سوئٹزرلینڈ کے عالمی میلے "ویزیون دو ریل" میں شاندار پذیرائی کیا گیا۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کے عالمی میلے "ویزیون دو ریل" کے فاتحین کی فہرست آن لائن کے طور پر اعلان کردیا گیا اور خاتون ایرانی ہدایتکار لانگ ڈاکیومینٹریز کے بین الاقوامی مقابلے کے لئے جیوری کی جانب سے خصوصی تعریف ملی۔
یہ دستاویزی فلم 4 سالوں کے دوران بنائی گئی جو تہران میں رہنے والے افغانی خاندان کی کہانی پر مبنی ہے اور اس خاندان کا جوان بیٹا ، جو ایران میں پیدا ہوا تھا اور اس کی پرورش ہوئی تھی ، نے پہلی بار افغانستان جانے اور وہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ملک کو اس نے کبھی نہیں دیکھا یہ فیصلہ اس کے اہل خانے کے لئے ایک نئی سمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 51ویں سوئٹزرلینڈ کے عالمی میلے "ویزیون دو ریل" 24 اپریل سے 2 مئی تک آن لائن کے طور پر انعقاد کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =