ایرانی خاتون کی عالمی آنلائن کراٹے مقابلوں میں تیسری پوزیشن

زنجان، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھیلاڑی نے عالمی آنلائن کراٹے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے زنجان سے تعلق رکھنے والی "توران فروتن ماہینی" نے عالمی آنلائن کراٹے مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

عالمی کراٹے مقابلوں کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آنلائن طور پر انعقاد کیا گیا اور ان میں 53 مختلف ممالک کے 398 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ان مقابلوں میں صوبے زنجان سے تعلق رکھنے والی دو خاتون کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا؛ ماہینی نے کانسی کے تغمے کو اپنے نام کرلیا اور دیگر خاتون کھیلاڑی "نگین مہدیون" پانچویں پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی آنلائن مقابلوں کے دوسرے مرحلے کا جون مہینے کے اوسط میں انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =