3 مئی، 2020 3:03 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83774066
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 78422 افراد صحت یاب

تہران، ارنا - ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 97424 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 78422 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 976 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور مجموعی طور پر ملک کے اندر 97424 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز سے ملک میں کوویڈ- 19 سے ہلاکتوں کی تعداد میں47 افراد اضافہ کیا گیا جو اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد6203پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ2690افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =