ایران پر اسلحے کی پابندی کے تسلسل کیساتھ  جوہری معاہدہ ہمیشہ کیلئے مر جائے گا: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا - ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی جوہری معاہدے کا بے جان جسم ایران پر اسلحے کی پابندی کے تسلسل کے ساتھ ابدی موت کی طرف جائے گا۔

یہ بات ایڈمیرل علی شمخانی نے اتوار کے روز ٹوئٹر میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے) کا بے جان جسم اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کو بائی پاس کرنے اور ایران پر اسحلے کی غیر قانونی پابندیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ہمیشہ کے لئے مر جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پابندیوں کا وائرس امریکہ کے گرتے ہوئے تسلط سے بچنے کے لئے وائٹ ہاؤس کا آلہ ہے۔"

شمخانی نے واضح کیاکہ یورپ کس پہلو کھڑا ہے؛ "وقار اور آبرو کو برقرار رکھنا اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا" یا "ذلت کو دوبارہ قبول کرنا اور یکطرفہ پن کی مدد کرنا؟

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں کے دوران، اس بات کا دعوی کیا ہے کہ امریکہ قرارداد نمبر 2231 میں شرکت دار ہے اور اس کی شق نمبر 11 کے مطابق، اس نے ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے روس، چین اور بعض یورپی ملکوں کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد 2231 کی غلط تشریح کی بنا پر ہے جو امریکہ نے 8 مئی 2018 کو اس میں شراکت دار بننے کا خاتمہ دیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوسپ بورل" نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ، ایران جوہری معاہدے کا شراکت دار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد اس معاہدے کے فریم ورک کے اندر کسی بھی اجلاس میں حصہ نہیں لیا ہے لہذا واضح ہے کہ وہ ابھی اس معاہدے کا شرکت دار نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =