ایران میں پانی اور بجلی کی صنعت کی 60 اسٹرٹیجک مصنوعات کا لوکلائزیشن

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی علم پر مبنی کمپنیوں نے اب تک بجلی اور پانی کی صنعت کے شعبے میں 60 اسٹرٹیجک مصنوعات کو مقامی طور پر تیار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابتک اسپیشلائزڈ مدر کمپنی کے ڈائریکٹر مینجر "محمد ولی علاء الدینی" نے ہفتے کے روز سابتک اور گلنور کمپنیوں کے اعلی ڈائریکٹرز کے درمیان منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابتک کمپنی، بجلی اور پانی کے شعبے میں ملکی ساختہ مصنوعات کی حمایت اور ان کو بڑے پیمانے پر پیداوار کی ذمہ دار ہے۔

علاء الدینی نے کہا کہ ملکی پیداوار، برآمدات کی ترقی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے یورپی کمپنیوں کیساتھ تعاون اور وزارت توانائی کو مالی اعانت فراہم کرنے کیلئے چار ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور مذکورہ ورکنگ گروپس کو سنبھالنے اور نجی شعبے کیساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کا کام سابتک کمپنی کو تفویض کیا گیا ہے۔

ایران کی 30 ممالک کو لائٹنگ مصنوعات کی برآمدات

اس موقع پر گلنور کمپنی کے ڈائریکٹر مینجر "اصغر امینی" نے کہا ہے کہ اس کمپنی میں 20 مختلف مصنوعات کی تیاری کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمپنی اب مشرق وسطی میں لائٹنگ مصنوعات کی ایک بڑی کمپنی کے طور پر کام کرتی ہے جس میں بجلی کی صنعت سے متعلق سات خصوصی ڈپارٹمنٹس ہیں۔

امینی نے کہا کہ اس کمپنی نے اب تک 30 مختلف ممالک کو اپنی مصنوعات کی برآمدات کی ہیں اور جارجیا، بلغاریہ اور ہانگ کانگ میں اس کمپنی کے تین ذیلی اداروں کا قیام عمل لایا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =