2 مئی، 2020 5:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83772955
0 Persons
پاک ایران مشترکہ سرحد "پیشین" کھول دی گئی

تہران، ارنا- پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پیشین سرحدی بازار کو کھول دیا گیا۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ "سید روح اللہ لطیفی" نے ہفتے کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران مشترکہ سرحد پیشین کی سرگرمیوں کا ازسرنو آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سرحدی بازار میں تین دنوں یعنی ہفتے، پیر اور بدھ کے دوران صبح سے 8 بجے سے لے کر دوپہر کے 2 بجے تک تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

پاکستانی حکومت کے مطابق، ایرانی برآمداتی مصنوعات بشمول اشیائے خورد و نوش کو اسی سرحد کے ذریعے پاکستان میں برآمد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 50 چھوٹے ٹرکوں اور اٹھا ٹرکوں کو آمد و رفت کی اجازت ہے۔

لطیفی نے کہا کہ ایران اور ترکمانستان کی مشترکہ سرحدیں ابھی بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرخس اور اینچہ برون سرحدی علاقوں میں ریل اور زمینی راستوں کے ذریعے سامان اور ڈس انفیکشن سرنگیں تیار کرلی گئی ہیں؛ جیسے ہی سرحد کو دوبارہ کھول دیا گیا تو دونوں فریق سینیٹری پروٹوکول کی بنیاد پر ان سرنگوں کو عبور کرکے تجارتی کھیپوں کو ان سرنگوں کے ذریعے ڈس انفیکشن کرسکتے ہیں۔

لطیفی نے کہا کہ ازبکستان کیساتھ مشترکہ سرحدوں میں برآمدات اور درامدات کا عمل جاری رکھنے کیلئے ایرانی ٹرکوں کی آمد و رفت پر عائد پابندیوں کو اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر مشترکہ سرحدوں بشمول ترکی سے مشترکہ سرحدوں کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =