ایرانی فلم کو آسٹریلیوی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی دستاویزی شارٹ فلم Pain is Mine کو سڈنی میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فنکار "فرشید اخلاقی" کی بنائی گئی دستاویزی شارٹ فلم Pain is Mine کو آسٹریلیا میں منعقدہ عالمی میلے میں سب سے بہترین فلم کے طور پر چن لیا گیا۔

اس فلم میں ایک خاتون کی زندگی کی کہانی کو منظرعام پر لایا گیا جو طویل عرصے سے درد کم کرنے والی گولیوں کے استعمال کی عادی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں منعقدہ چٹھے عالمی فلم فیسٹیول میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے فلموں کو منظرعام پر نمائش نہیں کی گئی اور صرف جئوری نے ان فلموں کا جائزہ لیا۔

یہ بات قال ذکر کہ Pain is Mine فلم کو اس سے پہلے پولینڈ میں منعقدہ 26 ویں Cameraimage دستاویزی فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =