2 مئی، 2020 4:22 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83772872
0 Persons
ایران میں 10 لاکھ ٹن بنیادی سامان کی درآمدات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران سے اب تک 10 لاکھ ٹن بنیادی سامان بشمول خوراکی تیل، چینی اور چاول کو دوسرے ملکوں سے درآمد کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران اسٹیٹ ٹریڈنگ کمپنی کے کاروباری خدمات کوآرڈینیشن کے جنرل منیجر "حسن فلاح نژاد" نے ہفتے کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وراں سال کے دوران ہم نے 240 ہزار ٹن چاول، 411 ہزار ٹن خوراکی تیل اور 300 ہزار ٹن خام چینی کی خریداری کی گئی ہے اور اس لحاظ سے ہمیں کوئی کمی نہیں ہے۔

 مارکیٹوں میں توازن لانے کیلئے 50 ہزار ٹن چاول کی درآمدات

فلاح نژاد نے کہا ہے کہ بہت جلد 50 ہزار ٹن چاول ایران میں درآمد ہوگی؛ اب تک دو کھیپوں پر مشتمل 40 ہزار ٹن چاول کو چابہار پورٹ میں درآمد کیا گیا ہے جن میں سے اب تک 10 ہزار ٹن سے زیادہ چاول کو لاد کر دیگر صوبوں کو بھجوایا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران بھی 10 ہزار ٹن چاول پر مشتمل ایک بحری جہاز بوشہر پورٹ میں لنگرانداز ہوکر اس کی سامان کی اترائی ہوگی۔

114 ہزار ٹن چینی کی درآمدات

فلاح نژاد کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران، مارکیٹوں میں توزان لانے کیلئے 54 ہزار ٹن چینی پر مشتمل دو بحری جہاز ملک میں داخل ہو کر ان کی سامان کی اترائی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی 60 ہزار ٹن خام چینی پر مشتمل ایک بحری جہاز  امام خمینی(رہ) پورٹ میں لنگرانداز ہوجائے گا۔

101 ہزار ٹن خوراکی تیل کی درآمدات ہوں گی

انہوں نے کہا کہ اب ملک کے گوداموں میں 350 ہزار ٹن خوراکی تیل موجود ہیں اور آئندہ ہفتے کے دوران بھی 350 ہزار ٹن خوراکی تیل شمالی بندرگاہوں میں درآمدات ہوں گی۔

فلاح نژاد نے کہا کہ اس کے علاوہ  33 ہزار ٹن خام خوراکی تیل پر مشتمل دو کھیپ بھی بندرعباس اور امام خمینی (رہ) کی بندرگاہوں میں داخل ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل ہم نے بنیادی سامان کی خریداری کی ہے اور اس حوالے سے ہمیں کوئی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =