جنگ اکسانے والا سب سے بڑا ملک کو ایران سے خوف ہے: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، دنیا میں بحثیت سب سے بڑا جنگی جنون ملک کے ایران کے خوف سے دنیا میں ہتھیار پھیل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت طویل عرصہ ہے کہ امریکہ، دوسرے ملکوں کے مقابلے میں سب زیادہ فوجی فورسز کی تربیت دے رہا ہے، ہتیھاروں بیجنے کا سب سے بڑا ملک بھی ہے اور ساتھ ہی جنگ کیلئے اکسانے والا اور کشیدگی سے غلط فائدہ اٹھانے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

ظریف نے کہا کہ لیکن اس بات با وجود، امریکی وزیر خارجہ "مائیک پمپیو" کو ایران سے اتنا خوف ہے کہ پوری دنیا میں ہتھیار پھیل رہا ہے حالانکہ ایران 1979ء تک امریکی ہتیھاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں سے تھا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کے دوران، ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے ناقابل تردید حق کو ایران پر اسحلے کی پابندی کی توسیع میں استعمال کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیویارک ٹائمز نے اتوار کی رات (26 اپریل) کو ایران کے اسلحہ کی پابندی میں توسیع کیلئے امریکی چال کا انکشاف کیا تھا ، جسے رواں سال 18 اکتوبر سے جوہری معاہدے کے تحت اٹھایا جائے گا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو قانونی موقف تیار کر رہے ہیں جن میں کہا جائے گا کہ امریکہ ایران کیساتھ طے ہونے والے اس جوہری معاہدے کا حصہ ہے جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 2018ء میں جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =