ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے ہفتے کے روزعلاقائی صنعت کی ترقی کی سرائے انوویشن اور ایکسلریشن (ڈاکٹر قریب ٹاور) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علم پر مبنی کمپنیوں نے صحت سے متعلق مصنوعات اور طبی ساز وسامان کی فراہمی سے متعلق انتہائی قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں۔
ستاری نے کہا کہ سی سی یو، آئی سی سو کے ڈیواسز کی تیاری، سی ٹی اسکین ڈیواسز، کرونا وائرس کٹس ٹسٹ، جراثیم کش مصنوعات اور روزانہ 60 لاکھ ماسکز کی تیاری، ان اقدامات میں سے چند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر محکمہ صحت ان ساز وسامان کی برآمدات سے متعلق جواز جاری رکھے تو ہم ان مصنوعات کو برآمد کرسکتے ہیں؛ ویسے کرونا وائرس کی تشخیص سے متعلق سیرولوجی کٹس کی برآمدات کا جواز جاری کیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ