ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 77 ہزار 350 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 96 ہزار 448 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 77 ہزار 350 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 802 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے مبتلا ہونے والوں سے اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 96 ہزار 448 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کوویڈ- 19 سے متاثرہ 65 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 156 تک پہنچ چکی ہے۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 77 ہزار 350 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 787 افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 484 ہزار 541 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =