علاقائی ممالک کو کرونا وائرس کیخلاف تجربات کی منتقلی کیلئے تیار ہیں: جنرل باقری

تہران، ارنا – ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے علاقائی ممالک کو اپنے تجربات کی منتقلی کے لئے تیار ہیں۔

یہ بات میجر جنرل "محمد باقری" نے ہفتہ کے روز اپنے علاقائی ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں کہی۔

جنرل باقری نے پاکستان، عراق، جمہوریہ آذربا‏ئیجان، افغانستان، عمان، قطر، کویت، شام اور لبنان کی مسلح افواج کے سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم دوست اور پڑوسی ممالک کو اپنے تجربات کی منتقلی کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے صحیح طریقے اور دانشمندی سے نمٹنے میں ناکامی اس کے پھیلاؤ کو تیز کرتی رہتی ہے اور کسی قوم کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے لہذا اس وائرس پر قابو پانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیاب کارکردگی دیگر اسلامی اقوام، دوست اور پڑوسی ممالک کے لئے راہ ہموار کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے کرونا کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کے ساتھ "امام رضا (ع)" ہیلتھ کیمپ تشکیل دے کر ملک میں اس وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیتیں متحرک کردی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =