2 مئی، 2020 10:58 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83772229
0 Persons
ایران میں ادویات کی تیاری میں 23 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، سال 1398 کے دوران ملک میں 48 ارب اور 200 ملین انسانی ادویات تیار کی گئیں ہیں جو 1397 کے مقابلے میں 23.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

اس عرصے کے دوران 231 ہزار و 700 ٹن کار ٹائر (4 فیصد نمو) ، 1 ملین اور 100 ہزار ٹن کاغذ (7.4 فیصد نمو) ، 519 ہزار و 400 ٹن کارٹن (6/. فیصد نمو) ، 698 ہزار مکعب میٹر چپ بورڈ (12.2 فیصد نمو) ، ایک ملین اور 216 ہزار اور 900 مکعب میٹر فائبر (1.4 فیصد نمو) کی پیداوار کا ذکر کیا جاسکتا ہے۔
ایرانی سال 1398 کے دوران گھریلو فیکٹریاں 36 ہزار و 600  ٹن کیڑے مار دوا پیدا کرنے میں کامیاب رہیں ، جو سال 1397 کے مقابلے میں 37.2  فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایران میں سال 1398 کے دوران ایک ملین و 168 ہزار و 700 ریفریجریٹرز اور فریزر تیار کیے گئے ، جو سال 1397 کے مقابلے میں 7.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسی سال میں بھی  گھریلو فیکٹریاں 732 ہزار 200 واشنگ مشینیں تیار کرنے میں کامیاب رہیں ، جو سال 1397 کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =