ایرانی اسپیکر کی اپنے پاکستانی ہم منصب کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کرونا وائرس پھیلنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ہم منصب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

"علی لاریجانی" نے ہفتہ کے روز اپنے ایک پیغام میں پاکستانی اسپیکر "اسد قیصر" جو کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں، کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسد قیصر کی صحت پر تشویش ہے۔
لاریجانی نے کہا کہ ہمیں اس وبائی مرض کا مشترکہ مقابلہ کرنا ہے، ایرانی عوام اور حکومت پاکستانی مجلس کے اسپیکر اسد قیصر کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔
اس پیغام میں ایرانی اسپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالٰی کی مدد سے امت اسلامیہ اور پوری دنیا جلد سے جلد اس بیماری سے نجات دلائے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کرونا وائرس کی وجہ سے بعض پاکستانی عوام کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شکار افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =