ایران میں کرونا کا شکار، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76899 تک پہنچ گئی

تہران، ارنا - ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 95646 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 76899 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 1006 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور مجموعی طور پر ملک کے اندر 95646 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز سے ملک میں کوویڈ- 19 سے ہلاکتوں کی تعداد میں 63 افراد اضافہ کیا گیا جو اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 6091پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ2899افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =