ایرانی جوہری توانائی تنظیم کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تعریف

تہران، ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے ایک پیغام میں ایران کو کوویڈ 19 بیماری کی جلد تشخیص کے ڈیوائس بھیجنے پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی ایٹمی ادارے نے ٹوئٹر میں ایک پیغام میں کوویڈ 19 بیماری کی جلد تشخیص کے ڈیوائس RT-PCR بھیجنے پر اس عالمی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ اچھے کاموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی ایٹیمی ادارے نے ایک اور پیغام میں انگریزی میں عظیم ایرانی شاعر اور مفکر سعدی شیرازی کی مشہور نظم' بنی آدم اعضای یک دیگرند کہ در آفرینش ز یک گوھرند. چو عضوی بہ دردآورد روزگاردگر عضوھا را نماند قرار' کو شا‏ئع کیا اور لکھا کہ ہم کرونا کو شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ایٹیمی توانائی ادارے کی جانب سے کرونا کی جلد تشخیص کے ڈیوائس کو ایران کیلیے بھیجا گیا ہے جس کی مالیت 200 ہزار یورو ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =