اگلے دو سالوں تک بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی مرمت میں خودکفیل ہوں گے: ایرانی ایٹمی ادارے کا ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ دو سالوں تک ہم  بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی مرمت کے عمل میں خودکفیل ہوں گے۔

یہ بات بہروز کمالوندی نے جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس پاور پلانٹ کی زیادہ تر مرمت ایرانی ماہرین کر رہے ہیں تو اگلے دو سالوں میں ، ہمیں بوشہر جوہری پاور پلانٹ کی مرمت کے لئے روسی ماہرین کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس پاور پلانٹ کی ایندھن کی تبدیلی اور سالانہ مرمت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ پاور پلانٹ ہر سال ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کی جاتی ہے جو یہ تمام ایٹمی پاور پلانٹس کی خصوصیت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =