ایران میں کرونا کا شکار، علاج ہونے والوں کی گنتی 75103 ہوگئی

تہران، ارنا - ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 94640 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 75103 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعرات کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں  مزید 983 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور مجموعی طور پر ملک کے اندر 94640 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز سے ملک میں کوویڈ- 19 سے ہلاکتوں کی تعداد میں 71 اضافہ  کیا گیا جو اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 6028پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ2976افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 463295 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے چاہتے ہیں کہ عوامی اور انفرادی صحت پر عمل کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے سے طبی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

--

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha