ظریف کا اپنے پاکستانی، افغان، اور ترکمانستانی ہم منصوبوں کے ساتھ علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی، افغانستانی، ترکمانستانی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں  گفتگو کرتے ہوئےعلاقائی مسائل اور باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف کا اپنے پاکستانی، افغان، اور ترکمانستانی ہم منصوبوں کے ساتھ علاقائی مسائل پر تبادلہ خیالایرانی وارت خارجہ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے آج بروز جمعرات افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین تبدیلیاں، افغانستان میں سیاسی افہام و تفہیم کے عمل، کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ اور دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دوپہر سے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ' شاہ محمود قریشی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں باہمی اور علاقائی تعلقات خاص طور پر کرونا کے باعث پیش آنے والے مسائل اور افغانستان کی آخری سیاسی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

انہوں نے اس کے علاوہ ترکمانستانی ہم منصب ' رشید مردوف' کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha