کرونا وائرس کیخلاف جنگ نے ایرانی حکومت اور نظام کی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

تہران، ارنا- سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے کرونا وائرس کیخلاف جنگ نے ایرانی حکومت اور طبی ٹیموں کی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار "اسحاق جہانگیری" نے آج بروز بدھ کو محکمہ صحت کے اعلی حکام اور عہدیداروں کیساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال اس وقت زیادہ واضح ہوگئی جب ایران سمیت دوسرے ممالک بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے اور عوامی رائے نے اس وباء کے بعد کی صورتحال کا موازنہ کرکے ایرانی حکومت اور طبی نظام کی اچھی کارکردگی کو دیکھا۔

نائب ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ملکوں میں معیشتی صلاحیتوں کے پیش نظر اور ان میں کرونا وائر سے متاثرہ ہلاکتوں کی بڑی تعداد سے ظاہر ہوتی ہے کہ ایران اس بحران سے سرخ رو نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ پابندیوں کے باوجود کرونا وائرس کے بحران میں ہمیں شکست کا سامنا ہوگا حلانکہ اللہ رب العزت کی مدد، طبی ٹیموں کی کوششوں اور ایرانی عوام کے تعاون سے ہم اس وبا پر قابو پا سکیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha