29 اپریل، 2020 5:01 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83769906
0 Persons
غیر ملکی تجارت میں ریل نیٹ ورک کا حصہ 151 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی ریلوے کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی تجارت میں ریل نیٹ ورک کا کوٹہ 151 فیصد کا اضافہ کیا گيا ہے۔

یہ بات سعید رسولی نے بدھ  کے روز ریلوے بیڑے میں 56 نئی میشنز کے آپریشنل کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر ڈس انفیکشن سرنگوں کے قیام کےساتھ برآمدات اور درآمدات میں ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان ڈیوائس کی مالیت 125 بلین تومان ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو پیداوار کی شرح میں 143 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال نوروز میں معاشی کساد بازاری کے باوجود ریلوے فیکٹریوں اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی کوششوں کے ساتھ ریلوے بیڑے کی 56 مشینز بشمول 4لوکوموٹیوس،  2 مسافر کاریں اور 50 مال بردار کاروں کی تیاری ممکن ہوگئی۔

ان کے کہنے کے مطابق برآمدات اور درآمدات کی شرح میں بھی 151 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha