ایران یمن کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرے گا: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے استحکام اور سلامتی کا واحد طریقے کو یمنی گروپوں کے درمیان اتحاد کا فروغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران یمن کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرے گا.

سید عباس موسوی نے  یمن کے جنوب میں ہونے والے حالیہ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی پالیسی کی بنیاد پر یمنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ متحدہ یمن کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف یمن میں موجودہ مسائل کے حل ہونے میں مدد  نہیں ملے گی بلکہ اس ملک کی صورتحال بھی پیچیدہ ہوجائے گی۔

موسوی نے یمن کے خلاف جنگ روکنے اور یمنی عوام کے وحشیانہ محاصرے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے استحکام کا واحد راستہ یمنی گروہوں کو متحد کرنا اور متفقہ حکومت کو تشکیل دینے کے لئے مختلف گروہوں کے مابین جامع سیاسی بات چیت کرنا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی یمن عبوری کونسل نے اتوار کی صبح یمن کے جنوبی صوبوں میں خود مختار حکومت کا اعلان کیا۔

اس کونسل نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہفتے کی رات سے ہی اس علاقے میں ہنگامی صورتحال برقرار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha